سرائے نورنگ،کوچ، موٹر سائیکل تصادم سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سرائے نورنگ،کوچ، موٹر سائیکل تصادم سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)بنوں ڈیرہ روڈپر مسلم باغ پھاٹک کے مقام پرفلائنک کوچ اورموٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا‘اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ محمدابراہیم ولدمحمداکبرخان سکنہ لنڈیوانے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گذشتہ روزوہ اپنے بھائی محمدزیبرکے ہمراہ موٹرسائیکل پرنورنگ جارہے تھے کہ جب مسلم باغ پھاٹک پہنچے تونورنگ کی جانب سے فلائنک کوچ ڈرائیورکے نام ومسکن نامعلوم تیزرفتاری سے آتے ہوئے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں اُن کابھائی محمدزبیرجاں بحق ہوگیااورموٹرسائیکل کوبھی شدیدنقصان پہنچایاپولیس نے نامعلوم کوچ ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر