ملک بھر کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بند کرنے کا اعلان

ملک بھر کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بند کرنے کا اعلان

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا آج 3دسمبر2019بروزمنگل دن12بجے سے گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے باوجود ملوں کو گنا سپلائی نہ کرنے کی بناء پر ملک بھر کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بند کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق شوگر ملزایسوسی ایشن کے اجلاس میں آج 3دسمبر2019بروزمنگل دن12بجے سے گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے باوجود ملوں کو گنا سپلائی نہ کرنے کی بناء پر ملک بھر کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 25نومبر2019سے ملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے اعلان کے مطابق شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع کردی گئی تاہم مقامی کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی نہ ہونے پر مجبوراً ملوں کو بند کرنا پڑ رہا ہے جو تاحکم ثانی بند رہیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر