پبی،9 سالہ بچے سے زیادتی کا مرتکب گرفتار

پبی،9 سالہ بچے سے زیادتی کا مرتکب گرفتار

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔09 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارنوشہرہ کلاں کے رہائشی بیوہ مسماۃ (ز) نے نوشہرہ کلاں پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میرا 09 سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہاتھا۔کہ روتے ہوئے گھر آیا۔پوچھنے پر بتایا کہ حماد زبردستی مجھے اپنے گھر لے گیا اور بد فعلی کی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں مختیار خان SHO نوشہرہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی چندگھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حماد ولد عبدالرحیم ساکن کھنڈر نوشہرہ کلاں کو گرفتار کر لیاابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کا گھناونے جرم کا اعتراف۔آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر