موٹر سائیکل چور گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

موٹر سائیکل چور گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  



پشاور(سٹی رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹرسا ئیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو کر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران نواحی علاقہ داودزئی میں موٹرسائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی اصراف اللہ ولد فقیر گل سکنہ عیسی خیل نے تھانہ داودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے سامنے کھڑی کرکے گھر کے اندر گیا جب واپس آیا تو کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے موٹر سائیکل چوری کی تھی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل علی بن طارق نے موٹرسائیکل چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل رحیم حسین خان اور ایس ایچ او تھانہ داودزئی عمران اللہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر ملزم حسن ولد عمران سکنہ گلبہار کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر