دسمبر حکمرانوں کیلئے ستمگر ثابت ہوگا،شیر اعظم وزیر

دسمبر حکمرانوں کیلئے ستمگر ثابت ہوگا،شیر اعظم وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ دسمبر حکمرانوں کیلئے ستمگر ثابت ہوگا اور دسمبر کا مہینہ سلیکٹڈ حکومت کا آخری مہینہ ثابت ہوگا کیونکہ موجودہ وزیر اعظم اور حکو،مت سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے عوام کے مسائل صرف عوامی حکومت ہی حل کرسکتی ہے سلیکٹڈ اور عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے حکمران ملک نہیں چلاسکتے،موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جس میں ملک ٹماٹروں کا ریٹ ڈالر کے تین گنا بڑھ جائے تو اس ملک کے حکمران یا تو نا اہل ہوتے ہیں یا پھر سلیکٹڈ ہوتے ہیں لیکن ہماری بد قسمتی ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان پر نا اہل اور سلیکٹڈ دونوں طرز کے حکمران مسلط ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے اجلاس کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جعلی حکومت کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں موجودہ حکومت نے کرپشن اور مہنگائی کے تمام رکارڈ توڑ دیئے ادارے حسارے میں جارہے ہیں ترقیاتی کاموں کا پہیہ رکا ہوا ہے اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جبکہ عوام مہنگائی کی کی میں پسے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمین کہہ کر پکار رہے ہیں لیکن عمران نیازی نے عمر بھر کرکٹ کھیلی ہے انہیں کیا معلوم کہ اس مقام پر پہنچنے کیلئے بھٹو خاندان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جیلیں کاٹی ہیں پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے لیکن عمران خان نے صرف ڈانس کلچر اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو پر لگی ہیں اور آنے والا دور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر