ہنگو میں ڈسٹرکٹ لیوی فورس پولیس طرز پر مراعات سے محروم

ہنگو میں ڈسٹرکٹ لیوی فورس پولیس طرز پر مراعات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ لیوی فورس پولیس طرز مراعات سے محروم۔لیوی فورس کا قیام 1916 میں عمل میں آیا۔2018 میں وفاق اور صوبائی سطح پر انتظامی امور منتقل کئے گئے دیگر فورسز کے شانہ بشانہ شہادتیں تک نوش کیں۔مگر حکومتی استحصال کا نشانہ بن رہے ہیں۔ضلع دفاتر سے پولیس طرز مراعات کی فراہمی کی بجٹ سفارشات کی باضابطہ منظوری خیبر پختوخواہ اسمبلی سے منظور ہوئی مگر ضلعی اکاونٹس آفس ہنگو تمام تر حکومتی قانونی احکامات ماننے سے انکار ی ہے۔ڈسٹرکٹ لیوی فورس ہنگو کے صوبیدار میجر جمال خان،نائب صوبیدار محمد سعید،حوالدار شہزاد،آمین علی،الائنس نائیک نعمت خان، اور دیگر نے ہنحامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لیوی فورس کی پولیس طرز مراعات کی بجٹ سفارشات ضلعی دفاتر سے بروقت ارسال ہونے اور صوبائی اسمبلی سے منظوری کے باوجود ہنگو اکاونٹس دفتر ٹال مٹول کرتے ہوئے سرکاری احکامات کی پیروی سے انکاری ہے انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی ساتھ لیوی فورس کا ریسک الاوئنس،بھی بند کرکے جوانوں اور لیوی فورس کے اہلکاروں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ لیوی ڈیپارٹمنٹ کے پی کے صوبے کے تمام اضلاع کے اکاونٹس دفاتر کو پولیس طرز مراعات کی ادائیگی کے احکامات جاری کر چکی ہے انہوں نے کہاکہ ماسوائے ضلع ہنگو کے باقی ماندہ صوبے کے تمام تر اضلاع میں لیوی فورس کو پولیس طرز مراعات فراہم کی جاچکی ہے جبکہ حکومتی احکامات کے 5 ماہ گزرنے کے باوجود ہنگو لیوی کے اہکار بددستور ان مراعات سے محروم ہوکر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذید استحصال برداشت نہیں کیاجاتا اور اگر تین دنوں کے اندر اندر حکومتی احکامات کی روشنی میں لیوی فورس کو پولیس طرز مراعات یقینی نہیں بنائے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل کے تحت جائز مطالبات کے حق میں اور جاری بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہونگے انہوں نے حکومتی احکامات کی عدم تعمیل کرنے والے سرکاری عملہ کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔