پارٹی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،ملک محمد اقبال

پارٹی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،ملک محمد اقبال

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا پارٹی کے ورکروں کو ان کا جائزمقام ملے گا آئندہ تمام فیصلے ورکروں کی مشاورت سے ہوں گے پاکستان تحریک انصاف کے ورکر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نو منتخب صدر ملک محمد اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر بننے سے قبل میں جنوبی اضلاع کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکا ہوں اس بار جنوبی اضلاع کے تمام منتخب ممبران اسمبلی کی خواہش تھی کہ میں جنوبی اضلاع کی قیادت سنبھالوں مگر دوستوں کی مشاورت کے بعد ضلعی صدر کا عہدہ قبول کیا کیوں کہ میری خواہش پارٹی کو ضلع میں مزید مضبوط بنانا ہے پارٹی میں گروپ بندیوں اور روکروں کی ناراضگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت میں ورکروں کے پارٹی رہنما سے گلے شکوے ہوتے ہیں ورکروں کے تحفظات ہوتے ہیں مگر میری تربیت ایک سیاسی ماحول میں ہوئی ہے اور اللہ کی مہربانی سے مجھ میں جوڑ توڑ کی صلاحیت موجود ہے انشاء اللہ پارٹی کے تمام ورکروں کے گلے شکوے اور محرومیوں کو دور کرنے اور پارٹی کو متحد کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانا میری ترجیح ہو گی اب پارٹی ورکروں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا اور پارٹی کے تمام فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی انشاء اللہ اب کسی ورکر کا کوئی گلہ باقی نہیں رہے گا پارٹی میں عام ورکروں کے بجائے لینڈ کروزر گروپ کو عہدوں پر لانے کے حوالے سے ملک محمد اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف میں ایک عام کارکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی کافی عرصے تک میں نے بغیر کسی عہدے کے پارٹی کے لیے خدمات انجام دیں اپنے آپ کو ثابت کیا اور کارکردگی دکھائی جس کے بعد خان نے مجھے جنوبی اضلاع کا جنرل سیکرٹری بنایا مستقبل میں آپ دیکھیں گے کہ پارٹی کے تمام ورکرز میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے پارٹی میں جس کی جتنی صلاحیت ہو گی اس کو آگے لایا جائے گا کسی کے پاس گاڑی ہے یا کسی پاس بنگلہ یہ نہیں دیکھیں گے بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ کون پارٹی کو کتنا ٹائم دے رہا ہے اور پارٹی کے لیے کیا خدمات انجام دے رہا ہے نو منتخب صدر ملک محمد اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے جب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اس وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ضلعی صدر تھا تین جماعتی اتحاد کا صدر اور سات جماعتی گرینڈ الائنس کا چیئرمین تھا اس کے علاوہ گزشتہ مہینے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا مجھے کوھاٹ کا بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا ہے یہ تمام عہدے بنگلہ یا گاڑیوں کی وجہ سے نہیں ملے بلکہ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ملے پاکستان تحریک انصاف کے وژن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پارٹی میں ہر اس بندے کو آگے لایا جاتا ہے جس میں کام کرنے کا جذبہ اور صلاحیت ہو پارٹی ورکروں کو پیغام دیتے ہوئے ملک محمد اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن متحد ہو جائیں انشاء اللہ اب پارٹی کے تمام فیصلے کوھاٹ کی سطح پر ورکروں کی مشاورت سے ہوں گے اور پارٹی کو کوھاٹ میں ایک لازوال قوت بنائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر