22دسمبر کو اسلام آباد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،سلطان محمد

22دسمبر کو اسلام آباد کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،سلطان محمد

  



مردان(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی مردان کے امیر مولاناسلطان محمد نے کہا ہے کہ 22دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، ہزاروں کارکنان پر مشتمل بڑا قافلہ صبح 9بجے کالج چوک سے روانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ زیر صدارت امیر ضلع مولانا سلطان محمد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداران اور زونل امرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں کشمیر مارچ کے حوالے سے تیاری کی گئی۔ جس کے لئے نعمان یوسف کو انچارج مقرر کیا گیا۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے امیر ضلع مولانا سلطان محمد نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے کشمیر یوں کی خون سے غداری کی ہے۔ موجودہ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے کشمیر بھلایا ہے۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر یوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی جانب سے اسلام آباد میں کشمیریوں کے لئے مظاہرہ میں مردان سے ہزاروں افراد کو شریک کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر