ٹاؤن ٹو میں نادہندہ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

ٹاؤن ٹو میں نادہندہ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹووحید الرحمان کی ہدایت پر نادہندہ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کاآغاز کردیاگیاہے،پہلے مرحلے میں سائن بورڈ کے ڈیفالٹرزٹھیکیداروں کیخلاف آپریشن کیاگیاجس کے بعد دیگرٹھیکیداروں کیخلاف بھی کارروائیوں کاآغاز کیاجائیگا،تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹووحیدالرحمان نے ایسے تمام ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے جوٹاؤن ٹوکوادائیگی میں لت ولعل سے کام لے رہے تھے،تحصیل ریگولیشن آفیسرانورسادات نے دیگرعملہ کے ہمراہ متھرا،لنڈی سڑک،ورسک روڈاورچارسدہ روڈسے ملحقہ علاقوں میں نادہندہ ٹھیکیداروں کیخلاف آپریشن کیا،اس موقع پرتین درجن کے قریب سائن بورڈزپرلگے پینافلیکس اتردیئے گئے اور ٹھیکیداروں کوایک ہفتہ کے اندرکے تمام واجبات اداکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی کہ اگر مقررہ مدت میں تمام واجبات ادانہ کئے گئے توسائن بورڈزکواکھاڑکرنادہندہ ٹھیکیدارکوبلیک لسٹ بھی کیاجائیگا،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹووحیدالرحمان نے کہاکہ ٹاؤن ٹو کی آمدن کوبرقراررکھنے اوراسمیں اضافہ کیلئے اقدامات جاری رہیں گے،پہلے مرحلے میں سائن بورڈ کاٹھیکہ لیکررقوم جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جس کاسلسلہ دیگرنادہندہ ٹھیکیداروں تک وسیع کیاجائیگااوراس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔