پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 52 واں یوم تاسیس

    پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 52 واں یوم تاسیس

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 52 واں یوم تاسیس بمقام اکبر پورہ اخون پنجو بابا کے نزدیک منایا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سلیم شاہ خواجہ شکیل انفارمیشن سیکرٹری فیاض خان ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک واجد صدیق عرف سنی ملک،بابر خان اور دیگر قائدین کے علاوہ جیالوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صدر ملک واجد صدیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو ڈسٹرکٹ پشاور میں فعال بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اصل وارث ذوالفقار جونیئر اور فاطمہ بھٹو ہے اور بہت جلد پاکستان آکر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر