این ایس ایف اور ڈی ایس ایف کا لاہور میں طلبہ کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  این ایس ایف اور ڈی ایس ایف کا لاہور میں طلبہ کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن نے لاہور میں طلبہ یونین بحالی مارچ میں شرکت پر طلبہ کے گرفتاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر گرفتار طلبہ کے رہائی کے مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت پروفیسر انور اور تنظیم کے دیگر افراد کر ہے تھے اس موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور مارچ میں طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے پر امن احتجاج کر رہے تھے جو انکا ائینی حق ہے مگر حکومت ک جانب سے طلبہ کے خلاف ائی ائی درج کرنا ظلم ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشعال خان کے والد اقبال لالا،عالمگیر وزیر اور دیگر طلبہ کے خلاف درج ائف ائی ار واپس لیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر