سٹریٹ کرائم کی روک تمام اولین ترجیح ہے،محمد شعیب ایس پی

سٹریٹ کرائم کی روک تمام اولین ترجیح ہے،محمد شعیب ایس پی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے اور منشیات خصوصا آئس کی روک تھام کے حوالے سے تھانہ گلبہار میں ایس پی سٹی محمد شعیب خان پولیس افران کو خصوصی ہدایات جاری کی،ہدایت دیتے وقت سٹی ڈویژن کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس پی سٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کی کڑی نگرانی شروع کرنے کی ہدایت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی محمد شعیب خان نے پولیس افسران کو سٹی میں امن و امان کے قیام اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے اور منشیات خصوصا آئس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی ہے جس کے دوران سٹی ڈویژن ایس ایچ اوز، چوکیات کے انچارج اور دیگر افسران موجود تھے، ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ منشیات خصوصا ائس کا مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران ان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کی خاطر سارے وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آئس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ عوام خصوصاً طلباء اور نوجوان نسل میں اس کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کی جائے جس کی خاطر دیگر اقدامات سمیت علماء اور خطیب حضرات کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں، ایس پی سٹی محمد شعیب خان نے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف نئی حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے جس سے کافی حد تک جرائم پر قابو پایا جا سکے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر