مردان سپرلیگ کے”لوگو“کی تقریب رونمائی

مردان سپرلیگ کے”لوگو“کی تقریب رونمائی

  



مردان (بیورورپورٹ) مردان سپرلیگ کے”لوگو“کی تقریب رونمائی ہوئی ایگزیکٹو کلب میں ہونے والی تقریب کی صدارت پبلک پولیس سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان نے کی اس موقع پر کیک کاٹاگیا تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر میربشر،سابق ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار،چیمبر کے صدر کلیم اللہ امجد،سینئر نائب صدر حاجی اویس خان،مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل اوردیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار،حاجی عبدالعزیز خان،حاجی محمد اسحاق،طفیل خان اورسجادخان نے کہاکہ مردان سپرلیگ شہر کے لئے بڑا اعزازہے ٹورنامنٹ 22دن تک جاری رہے گا جس میں 6ٹیموں کی نیلامی ہوگی جس کے لئے باقاعدہ طریقہ کار طے کیاگیاہے انہوں نے مزید کہاکہ مردان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اس شہر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ یونس خان،فخرزمان جیسے کھلاڑی پیداکئے ہیں اس موقع پر سپرلیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر نے عرفان کمال نے آفیشل سانگ پیش کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر