کوہاٹ کے نئے ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا

      کوہاٹ کے نئے ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)منصور امان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیساتھ ہی ڈی پی او کوہاٹ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ہفتے کے روز ڈی پی او آفس آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی آپریشنز کوہاٹ طاہر اقبال،اے ایس پی صدر دانیال احمد جاوید،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ضلعی پولیس سربراہ دفتر کے عملے سے بھی ملے اور شہریوں سے بھی ملاقات کی۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس میں حالیہ تبادلوں اور تعیناتی کی صورت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی حیثیت سے کوہاٹ تبدیل ہونیوالے پولیس آفیسر منصور امان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔کوہاٹ میں ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس لائن کا دورہ کیا جہاں یاد گار شہداء پر حاضری دیتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ منصور امان نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کیساتھ ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی اور بعد ازاں انہوں نے پولیس لائن کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔قبل ازیں ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈی پی او آفس آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے سے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے سلامی کے موقع پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس دستے کو موقع پر نقد انعام سے بھی نوازا۔چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ضلعی پولیس سربراہ منصو ر امان نے کہا کے شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ڈی پی او کوہاٹ منصور امان قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اور ڈی پی او نوشہرہ کی حیثیت سے اپنے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ڈی پی اوکیپٹن(ر) منصور امان ایک بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں اورانہیں پولیسنگ کے تمام معاملات پر مکمل عبور حاصل ہے جبکہ عوامی و پولیس کے حلقوں میں انکی قابلیت اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔   

مزید : پشاورصفحہ آخر