پبی،ارمڑ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 15 مشتبہ افرادسمیت 4 منشیات فروش گرفتار

  پبی،ارمڑ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 15 مشتبہ افرادسمیت 4 منشیات فروش گرفتار

  



پبی(نما ئندہ پاکستان) پبی اور ارمڑ پولیس کا ضلع نوشہرہ اور پشاور کو ملا نے  والے علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔15 مشتبہ اور04 منشیات فروش گرفتار۔08 کلوگرام چرس برآمدخالد خان DSP پبی اور توحید خان DSP صدر پشاور کی سربراہی میں  علی اکبر خان SHO پبی اور  پولیس نفری کے ہمراہ آپریشن کیا گیاپبی اور ارمڑ کے باونڈری کے ملحقہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران 15 مشتبہ اور 04 منشیات فروش گرفتارمنشیات فروشوں میں  ابرار ولد دلبر خان،شاہ پور ولد میرصاحب،حامداللہ ولد قمر زمان،ضیاء خان ولد بادشاہ خان شامل۔ملزمان کے قبضے سے 08 کلوگرام چرس برآمد ڈی ایس پی پبی خا لد خان نے کہا کہ مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے جائینگے۔جرائم کے خاتمہ کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس ملکر کام کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر