مساجدومدارس کیخلاف سازشیں عالمی ایجنڈ ے کا حصہ ہیں، مولانااحمد مدنی 

مساجدومدارس کیخلاف سازشیں عالمی ایجنڈ ے کا حصہ ہیں، مولانااحمد مدنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات اور جے یو آئی کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مساجد و مدارس کیخلاف سازشیں عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں علماء دیوبند نے ہر دور میں باطل قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے مساجد شعائر اللہ اور مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید آباد تہکال پشاور میں نئے مدرسہ عمر بن خطاب رض کی افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہتمم مولانا قاری نیاز محمد،قاری انعام اللہ و دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ پاکستان میں اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں مدارس قرآن وسنت کی اشاعت و ترویج اور خدمت میں مصروف عمل ہیں اور الحمد للہ ہر سال مدارس کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ہر سال لاکھوں علماء کرام و حفاظ ان مدارس سے تیار ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج مغربی لابی اس ملک میں مدارس کیخلاف ناپاک عزائم رکھتی ہیں انہیں مومن کا یہی جزبہ ایمانی اور قران و حدیث سے والہانہ محبت ایک آنکھ نہیں بھاتا اور اج ناروے میں قرآن کریم کی بے ادبی و گستاخی کی گئی ہے مگر قرآن کریم کی حفاظت کی زمہداری خود رب العالمین نے لی ہے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعے مغرب اور اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھ کچھ نہیں آسکتا آج اسلام دنیا میں پھیلتا جا رہا ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود لوگ جوق در جوق مشرف با اسلام ہو رہے ہیں۔