کراچی کے پوش علاقے سے نوجوان لڑکی کا اغوا لیکن کار کس کی ملکیت ہوسکتی ہے؟ خبرآگئی

کراچی کے پوش علاقے سے نوجوان لڑکی کا اغوا لیکن کار کس کی ملکیت ہوسکتی ہے؟ ...
کراچی کے پوش علاقے سے نوجوان لڑکی کا اغوا لیکن کار کس کی ملکیت ہوسکتی ہے؟ خبرآگئی

  



کراچی (ویب ڈیسک) پی ای سی ایچ سوسائٹی سے 27 نومبر کو تاجر سے چھینی گئی کار ڈیفنس میں طالبہ دعا منگی کے اغوا کی واردات میں ملوث ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خان نے بتایا کہ 27 نومبر کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے مکان نمبر 113 یو کے رہائشی تاجر دانیال جاوید سے ان کے گھر کے سامنے سے کار سوار 4 ملزمان نے ہنڈا سوک کار نمبر اے جے ایل 057 اسلحہ کے زور پر چھین لی تھی،اس واقعہ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرا دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 30 نومبر کی شب ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ اور طالبہ دعا کے اغوا کی واردات میں ممکنہ طور پر یہی گاڑی استعمال کی گئی۔پولیس کے تفتیشی ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوبہو یہی گاڑی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی