کراچی کے علاقے دعا منگی کا اغوا لیکن دراصل لڑکی کا کس گھرانے سے تعلق ہے؟ وہ تمام باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

کراچی کے علاقے دعا منگی کا اغوا لیکن دراصل لڑکی کا کس گھرانے سے تعلق ہے؟ وہ ...
کراچی کے علاقے دعا منگی کا اغوا لیکن دراصل لڑکی کا کس گھرانے سے تعلق ہے؟ وہ تمام باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

  



کراچی(ویب ڈیسک) ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا کی گئی طالبہ دُعا منگی کے خاندان کا تعلق شعبہ طب سے ہے،ان کے والد ڈاکٹر نثار احمد منگی کراچی کے جناح اسپتال میں پلاسٹک سرجری کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر اور میڈیکل آفیسر ہیں، جو کئی سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد کورنگی روڈ پر قیوم آباد میں نجی کلینک چلاتے ہیں، کورنگی روڈ پر قیوم آباد کا سیکٹر اے ہی ان کا مستقل رہائشی پتہ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جناح ہسپتال کی ڈاکٹرز کالونی ان کا سابقہ عارضی پتہ ہے جہاں سے اب یہ خاندان منتقل ہوچکا ہے۔15 ستمبر 2019 ء کو عمر کے بیسویں سال میں داخل ہونے والی دُعا منگی نے کراچی کے علاقے صدر میں عائشہ باوانی اکیڈمی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق دُعا منگی نے ڈیفنس کراچی کے معروف نجی کالج میں داخلہ لیا۔ ایک کورس کرنے کے لیے امریکا گئیں، جہاں لگ بھگ ایک سال قیام کے بعد واپس آئیں اور اب ڈیفنس کراچی کی نجی لاء یونیورسٹی میں فاؤنڈیشن کی طالبات ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 5 بہنوں میں دُعا چوتھے نمبر پر ہیں، بڑی بہن شادی شدہ ہیں۔ لیلیٰ منگی، خدیجہ منگی اور دعا منگی سمیت تمام بہنیں لبرل اور سوشل ایکٹیوسٹ بتائی جاتی ہیں۔دعا منگی کے اغوا کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کے جواب میں ان کی بہن خدیجہ منگی نے پانچ منٹ سے زائد دورانیے کے ویڈیو پیغام میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی