سعودی شاہی خاندان کیلئے بڑا صدمہ، اہم شخصیت انتقال کرگئی

سعودی شاہی خاندان کیلئے بڑا صدمہ، اہم شخصیت انتقال کرگئی
سعودی شاہی خاندان کیلئے بڑا صدمہ، اہم شخصیت انتقال کرگئی

  



جدہ (ویب ڈیسک) سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایوان شاہی سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں منگل کو بعد نمازِ عشا ادا کی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ متعب بن عبدالعزیز روزگار و آباد کاری، بلدیات و دیہی امور، پانی و بجلی کی وزارتوں کے وزیر رہے۔شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 1350ھ مطابق 1931ء کو ریاض میں پیدا ہوئے، بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں ان کا 17واں نمبر تھا۔

شہزادہ متعب نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، 1955 میں پولیٹیکل سائنس میں بی اے کیا۔شہزادہ متعب مکہ مکرمہ کے گورنر بھی رہے۔ 2009ء میں سرکاری عہدوں کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ آخری وزارت بلدیات و دیہی امور کی تھی۔

مزید : عرب دنیا