چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ...
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کچھ دیر میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کو فعال کرنے کیلئے حکومتی کوششیں مزید تیز ہوگئیں، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین کے ناموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی جلد طے پا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا اس معاملے پر کہنا ہے اپوزیشن لیڈرکی خواہش پر چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا، حکومتی اتحادیوں کی مشاورت سے متفقہ نام سامنے لائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا امید ہے ڈیڈ لاک ختم ہو جائیگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد