نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، کھری کھری سنا دیں

نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، ...
نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، کھری کھری سنا دیں

  



کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لگاتار دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر علی زیدی نے سلیکشن، پرفارمنس اور کوچ پر کھل کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کپتان سرفراز احمد کو ناپسند کرتے تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی ذاتی پسند ناپسند کی وجہ سے ٹیم کا یہ حال ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

دو روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی