خاتون بالر نے 13 گیندوں پر بغیر کوئی رنز دیئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، نیا ریکارڈ قائم

خاتون بالر نے 13 گیندوں پر بغیر کوئی رنز دیئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، ...
خاتون بالر نے 13 گیندوں پر بغیر کوئی رنز دیئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، نیا ریکارڈ قائم

  



کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال کی بالر انجلی چاند نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 گیندوں پر کوئی رن دیئے بغیر مالدیپ کی 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں ہونے والے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے مالدیپ کی پوری ٹیم کو محض 16 رنز پر آؤٹ کردیا اور یہ ہدف صرف 5 گیندوں پر حاصل کرلیا۔فتح سے زیادہ اس میچ کی سب سے خاص بات انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والی نیپال کی 24 سالہ بالر انجلی چاند کی بغیر کوئی رن دیئے 6 وکٹیں حاصل کرنا ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے صرف 13 گیندوں پر انجام دیا۔ 6 وکٹوں میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

ایکسپریس کے مطابق اس سے قبل خواتین کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہترین بالنگ کا اعزاز ملائیشیا کی ایلیسا یاسمین کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس جنوری میں چین کے خلاف صرف 3 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ مردوں میں بھارت کے میڈیم پیسر دیپک چاہر نے 7 رنز دے کر بنگلا دیش کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل