ایل این جی کیس ، نیب نے ریفرنس دائر کر دیا لیکن عدالت میں شاہد خاقان عباسی نے کیا سہولت مانگ لی ؟ پتا چل گیا

ایل این جی کیس ، نیب نے ریفرنس دائر کر دیا لیکن عدالت میں شاہد خاقان عباسی نے ...
ایل این جی کیس ، نیب نے ریفرنس دائر کر دیا لیکن عدالت میں شاہد خاقان عباسی نے کیا سہولت مانگ لی ؟ پتا چل گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب والپنڈی نے شاہد خاقان عباسی سمیت نو افراد کیخلاف ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیاہے تاہم دوران سماعت سابق وزیراعظم نے عدالت سے لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی بھی استدعا کی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیاہے ، ریفرنس اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی سمیت 9 افراد کے خلاف دائر کیا گیاہے ، ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیاہے ،مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک فائدہ پہنچایا گیا ۔2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا ، مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان میں شامل ہے ۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، نیب قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کر رہاہے ۔ نیب ذرائع کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی نے دوران ریمانڈ تعاون سے مکمل طورپر انکار کر دیاہے ،شاہد خاقان عباسی کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی