وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کا حتمی فیصلہ بھی سامنے آسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر بھی مشاورت ہوگی۔کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال20-2019کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری، پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ کو مسابقتی کمیشن سے متعلق اور یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن سے متعلق تفصیلی بریف کیاجائے گا، وفاقی دارالحکومت میں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔کابینہ اجلاس میں خواتین پراپرٹی حقوق آرڈیننس2019 کے نفاذمیں ترمیم کے معاملے پرغورہوگا۔