سٹاک مارکیٹ میں کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں ، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں ، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ...
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں ، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر بھی براہ راست عوام پر جاتاہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں دو پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے مسلسل کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی آغاز ہوتے ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے اور اس وقت 246 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس