غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟،پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف کیس میں ہائیکورٹ کا استفسار

غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟،پرویز ...
غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟،پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف کیس میں ہائیکورٹ کا استفسار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کےخلاف کیس کی سماعت10 دسمبرتک ملتوی کردی گئی، وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کی درخواست پر جواب جمع کرادیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟مارشل لا12 اکتوبرکو لگا جس کا اس کیس میں ذکر ہی نہیں ایمرجنسی نافذکرنااورچیز ہے آئین معطل کرنا مختلف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کی درخواست پر جواب جمع کرادیا،سرکاری وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا نوٹیفکیشن ہوا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیارتھا،پرویز مشرف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھ دیتا ہوں، فیصلے کے مطابق بھی وزیراعظم اوروفاقی حکومت نے یہ مقدمہ بناناتھا،عدالت نے استفسارکیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟سرکاری وکیل نے کہاکہ وہ بھی آئیں گے ۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے ،کیانومبر2007کوایسا ہوا؟مارشل لا12 اکتوبرکو لگا جس کا اس کیس میں ذکر ہی نہیں ایمرجنسی نافذکرنااورچیز ہے آئین معطل کرنا مختلف ہے ۔لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کےخلاف کیس کی سماعت10 دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور