"ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے"

"ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے"

  



لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ 35 سالہ سکارلٹ جانسن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی شادی ایسی عمر میں کی جب انہیں اس بات کا ٹھیک طرح سے احساس بھی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیاکے مطابق سکارلٹ جانسن نے اپنی پہلی شادی کو ‘محبت’ کا نشہ قرار دیا، اداکارہ نے پہلی شادی 23 برس کی عمر میں 2008 میں ہالی وڈ اداکار کینیڈین نژاد ریان رونلڈس سے کی تھی۔سکارلٹ کے مطابق پہلی اور دوسری شادی ناکام ہونے کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ شادی اور خاندان کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں بہتر فیصلہ کرنے کی اہل ہیں۔

مزید : تفریح