حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا،سپریم کورٹ ،سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کی درخواست ضمانت منظور

حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا،سپریم کورٹ ،سابق ...
حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا،سپریم کورٹ ،سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کی درخواست ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں سی ای او پنجاب لینڈڈویلپمنٹ کارپوریشن امتیاز حیدر کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاملے کو ہم تفصیل سے سنیں گے تو مکمل انصاف کریںگے، ہو سکتا ہے ہم اس پورے کیس کو ختم کردیں، ہم صرف ضمانت کی درخواست سن رہے ہیں زیادہ تفصیل میں نہیں جا رہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں گرفتارسابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سی ای اوپنجاب لینڈڈویلپمنٹ کارپوریشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کاآشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے کوئی تعلق نہیں،سی ای اوبننے سے پہلے پروجیکٹ کی بڈنگ ہوچکی تھی،وکیل نیب نے کہا کہ امتیازحیدرنے عہدے پربیٹھ کرربڑاسٹیمپ کاکرداراداکیا۔

چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امتیازحیدرکو پونے 2 سال سے جیل میں رکھا ہے،قانون کے مطابق 30 روزتک ٹرائل مکمل کرنا ہوتا ہے،ریفرنس دائر کرنے کے بعد 85 میں 9گواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر معاملے کو ہم تفصیل سے سنیں گے تو مکمل انصاف کریں گے، ہو سکتا ہے ہم اس پورے کیس کو ختم کردیں ،ہم صرف ضمانت کی درخواست سن رہے ہیں زیادہ تفصیل میں نہیں جا رہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک سال8ماہ کا وقت بہت طویل وقت ہے، قانون میں 30دن کاوقت دیاگیا ہے ،حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا،عدالت نے آشیانہ ہاو¿سنگ کیس میں سی ای او پنجاب لینڈڈویلپمنٹ کارپوریشن امتیاز حیدر کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد