نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے ،سپریم کورٹ،آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال قدوائی کی ضمانت منظور

نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے ،سپریم کورٹ،آشیانہ ہاﺅسنگ ...
نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے ،سپریم کورٹ،آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال قدوائی کی ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال قدوائی کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بلال قدوائی 21ماہ سے جیل میں ہے اگر نیب نے جرم ثابت کردیاتو سزاہوگی،نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹربلال قدوائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جودستاویزات بلال قدوائی نے بنائے وہ پروپوزل تھے،بلال قدوائی 21ماہ سے جیل میں ہے اگر نیب نے جرم ثابت کردیاتو سزاہوگی،نیب تو چاہتا ہے جرم ثابت ہونے سے پہلے سزاہوجائے ۔

عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بلال قدوائی کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے ملزم کو 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے ملزم شہبازشریف،فوادحسن فوادکی درخواستوں پر سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد