الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ ،حکومت اوراپوزیشن نے ایک ایک ممبرکے نام پراتفاق کرلیاگیا

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ ،حکومت اوراپوزیشن نے ایک ایک ممبرکے ...
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ ،حکومت اوراپوزیشن نے ایک ایک ممبرکے نام پراتفاق کرلیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک ایک ممبرالیکشن کمیشن پر اتفاق کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک ایک ممبرالیکشن کمیشن پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کاکہا ہے کہ حکومت کو بلوچستان اور اپوزیشن کو سندھ کے ممبر کا نام دینے پر اتفاق کرلیاگیا،پیپلزپارٹی اورن لیگ سندھ سے ایک نام پر متفق ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کابلوچستان سے نوید بلوچ کے نام پراتفاق ہوگیاہے ،نوید بلوچ کا نام وزیراعظم عمران خان نے تجویز کیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد