سپریم کورٹ،خواجہ آصف کیخلاف جامشوروجوائنٹ ونچرکیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ،خواجہ آصف کیخلاف جامشوروجوائنٹ ونچرکیس کی سماعت کرنے والا بنچ ...
سپریم کورٹ،خواجہ آصف کیخلاف جامشوروجوائنٹ ونچرکیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف جامشورجوائنٹ ونچر کیس کی سماعت کرنے والابنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیاگیا،عدالت نے سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میںخواجہ آصف کیخلاف جامشوروجوائنٹ ونچرکیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ایک جج صاحب سماعت نہیں کرناچاہتے،نیابنچ تشکیل ہونے پرسماعت کریں گے،عدالت نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیااورسماعت جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد