رجسٹرار احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر اعتراض عائد کردیا

رجسٹرار احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ...
رجسٹرار احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر اعتراض عائد کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائرکردہ ایل این جی ریفرنس پر اعتراض لگادیا،رجسٹرار آفس نے نیب کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس واپس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا،رجسٹرار آفس نے نیب کی جانب سے دائر کردہ ایل این جی ریفرنس پر اعتراض عائد کردیا،رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس کردیا،اعتراض میں کہاگیاہے کہ ریفرنس کی دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائی گئی، نمبرنگ بھی درست نہیں ،رجسٹرار آفس نے نیب کو دستاویزات ترتیب اور نمبرنگ کے اعتراضات دور کرکے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد