الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے غوروخوض جاری،کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا،سینٹر مشاہداللہ خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ سیاست میں کچھ لو کچھ دو کے معاملے پر بات ہوتی ہے ،ابھی تک کمیٹی غورو خوض جاری رکھے ہوئے ہے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا،مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ سیاست میں کچھ لو کچھ دو کے معاملے پر بات ہوتی ہے ،کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کے ارکان کی تعداد مساوی ہے ،ابھی تک کمیٹی غوروخوض جاری رکھے ہوئے ہے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔
ن لیگ کے سینٹر مرتضیٰ جاوید عباسی کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو غیرفعال ہونے میں دودن رہ گئے اب حکومت کو یاد آگیا،حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اپوزیشن اپناکردار ادا کررہی ہے ۔