الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ، سندھ رکن کے نام پرپیپلزپارٹی اورن لیگ میں ڈیڈلاک

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ، سندھ رکن کے نام پرپیپلزپارٹی اورن لیگ ...
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ، سندھ رکن کے نام پرپیپلزپارٹی اورن لیگ میں ڈیڈلاک

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پر اتفاق کر لیاجبکہ سندھ رکن کے نام پرپیپلزپارٹی اور(ن)لیگ میں ڈیڈلاک پیداہوگیاجس کی وجہ سے اجلاس کل تک ملتوی کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پر اتفاق کر لیا، نوید جان بلوچ کا نام وزیر اعظم نے تجویز کیا تھاجبکہ سندھ رکن کے نام پرپیپلزپارٹی اور(ن)لیگ میں ڈیڈلاک پیداہوگیا،الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں کا اعلان ایک روز تاخیر کا شکار ہو گیا۔

چیئر پرسن کمیٹی شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہوگیا، دونوں جانب سے تعاون کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اپوزیشن نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے، کل دوبارہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد