سینئر پی ٹی آئی رہنما نے کرپشن میں اضافے کا اعتراف کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے صوبے میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا، ڈاکٹرحسن مسعود کی افسروں کیخلاف اکسانے کی کوشش،کارکنوں سے خطاب کی وڈیوسامنے آگئی ۔
پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن میں خاتمے کا دعویٰ کرتی رہی ہے لیکن اب خود ان کی جماعت کے سینئررہنما نے صو بہ پنجاب میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر حسن مسعود ملک کی کارکنوں سے خطاب کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ اس دور میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی عہدیدار نے کرپشن میں اضافے کےساتھ اپنے خطاب میں کارکنوں کو کام نہ کرنیوالے افسران کےخلاف اکسانے کی بھی کوشش کی ‘۔