فیسکو ملازمین گاڑیوں سے سرکاری ڈیزل چوری میں ملوث نکلے
فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیسکو ملازمین گاڑیوں سے سرکاری ڈیزل چوری میں ملوث ، ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل چوری ہونے کا انکشاف ، دنیا نیوز نے فیسکو ٹرک سے ڈیزل چوری کی فوٹیج حاصل کرلی ، افسروں کا بھی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف۔
ترجمان فیسکو کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ مدینہ ٹاﺅ ن ہاکی سٹیڈیم کے قریب دن دہا ڑے فیسکو ملازم سرکاری گاڑی سے ڈیزل نکال کرچوری کررہا ہے ، سرکاری ٹرک نمبر 168 FDJ سے ڈیزل چوری کیا جارہا ہے ، ٹرک فیسکو کے شعبہ جی ایس ای کا ہے ، ذرائع کے مطابق فیسکو کے زیر استعمال ہزاروں گاڑیوں میں سے ماہانہ لاکھوں روپے کا ڈیزل ملی بھگت سے چوری کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں فیسکو ترجمان طاہر شیخ کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے ملازمین کی شناخت کی جارہی ہے۔