فارن فنڈنگ کیس،ن لیگ نے ڈونرز اوران کے شناختی کارڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا آن لائن)الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈونرز اور ان کے شناختی کارڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے وکلاکو 11دسمبرکو دوبارہ طلب کرلیا۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی کے فرح حبیب اور ن لیگ کے محسن شاہ نوازرانجھا اپنے وکلاکے ہمراہ پیش ہوئے،ن لیگ نے فارن فنڈنگ کیس میں ڈونرز اور ان کے شناختی کارڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے وکلاکو 11دسمبرکو دوبارہ طلب کرلیا۔