ن لیگ تاریخوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،پارٹی فنڈنگ کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے،فرخ حبیب

ن لیگ تاریخوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،پارٹی فنڈنگ کیس سے بھاگنے نہیں دیں ...
ن لیگ تاریخوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،پارٹی فنڈنگ کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے،فرخ حبیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اورپارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہاہے کہ ن لیگ تاریخوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،ن لیگ کوپارٹی فنڈنگ کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے،مسلم لیگ (ن)کے پاس یہی جواب ہے ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔فرخ حبیب نے تینوں سیاسی جماعتوں کیخلاف ایک ہی دن فیصلہ سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف کیس کافیصلہ ایک ہی دن سنائے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ ہرجگہ پررضیہ بٹ کاناول سنادیتی ہے، ن لیگ کے تگڑے احتساب کی ضرورت ہے،ن لیگ،پی پی سے حساب مانگاجاتاہے توتاریخوں کے پیچھے چھپتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی لیکن ن لیگ کے پاس اس کاریکارڈ نہیں،ن لیگ کوپارٹی فنڈنگ کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے،یہ سمجھتے تھے ان سے کبھی حساب نہیں مانگاجاسکتا،حساب کے جواب میں کہہ رہے پیسے داداابوکو دیئے ،داداابونے پیسے ابو کودیدیئے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پاناماکیس کی طرح پارٹی اخراجات کاحساب دینے میں ناکام رہی،بلاول بھٹوکواپنے والد کی منی لانڈرنگ کاحساب دیناہوگا،فرخ حبیب نے تینوں سیاسی جماعتوں کیخلاف ایک ہی دن فیصلہ سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف کیس کافیصلہ ایک ہی دن سنائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد