نیب نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے

نیب نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے
نیب نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے

  



لاہور(ڈیلی )قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہبازشریف کی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جائیداد میں شہبازشریف کے96 ایچ اور87 ایچ ماڈل ٹاﺅن کے گھر بھی شامل ہیں، احکامات کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے الزامات کیخلاف تحقیقات کے باعث جاری کئے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب )نے اپوزیشن شہبازشریف ،حمزہ شہباز،سلیمان شہبازاورنصرت شہبازکی تمام جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیںمنجمد کئے گئے اثاثوں میں شہبازشریف کے ماڈل ٹاﺅن کے دونوں گھر شامل ہیں ،شہبازشریف کے نام مختلف جگہوںپر جائیدادیں بھی ضبط کرلی گئیں، ایبٹ آباد ڈونگہ گلی میں 9کنال کاپلاٹ،ہری پور میں2 جائیدادیں بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ جوہرٹاﺅن میں 13 ،چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز ،ڈیفنس فیز5 میں 2 پلاٹ شامل ہیں،نیب کاکہناہے کہ نیب کایہ حکم 15 دن کیلئے ہوگا،15 روز میں احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیدادمنجمد کرنے کی درخواست دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور