اورنج ٹرین کا کرایہ کتنا ہو گا ؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اورنج ٹرین کا کرایہ کتنا ہو گا ؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اورنج لائن ٹرین میں اب جلد ہی عوام سفر کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جبکہ اس کے کرائے کے حوالے سے بھی فیصلہ کر لیا گیاہے جو کہ 40 روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی دیں گے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اورنج لائن کے کرائے سے متعلق اجلاس ہواس جس مین اورنج ٹرین اتھارٹی کے حکام نے شہریوں کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 سے 40 روپے رکھنے کی تجویز دی ۔پنجاب حکومت نے حکومتی بجٹ اور سبسڈی کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ کم از کم یکطرفہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے، محکمہ خزانہ نے کہا کہ منصوبے پر زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے۔محکمہ خزانہ حکام نے بتایا کہ اگر کرایہ 40 روپے کیا گیا تو سالانہ 6 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی، مشاورت کے بعد یکطرفہ کرایہ 40 روپے کی فی کس طے پا گیا۔سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین پر سبسڈی دینے اور ٹکٹ طے کرنے سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئیں ہیں تاہم کرایے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

مزید :

قومی -