کوہلی کو انوشکا کا کون سا ’سین‘ پسند ہے؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

کوہلی کو انوشکا کا کون سا ’سین‘ پسند ہے؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا
کوہلی کو انوشکا کا کون سا ’سین‘ پسند ہے؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

  



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کبھی بھی اپنی اہلیہ اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نہیں شرماتے اور ان کے پیشے میں انہیں ہمیشہ کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں اِس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم ’اے دِل ہے مشکل‘ کا ایک سین اتنا پسند ہے کہ وہ اسے بار بار دیکھتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ’ فلم ’اے دِل ہے مشکل‘ کا میرا سب سے پسندیدہ سین وہ ہے جب انوشکا کو کینسر ہوجاتا ہے اور رنبیر کپور واپس آتا ہے اور پھر دونوں میں ڈائیلاگز کاتبادلہ ہوتا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ ’اکثر میں جب بھی فارغ بیٹھا ہوا ہوتا ہوں تو یوٹیوب سے انوشکا کی فلم ’اے دِل ہے مشکل‘ کا کینسر والا سین نکال لیتا ہوں، ‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ منظر اور’چنا میریا‘ گانا میرے دِل کو چھولیتا ہے اور میں اس گانے کو دِل سے محسوس کرتا ہوں۔‘واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما 11 دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، انہوں نے اپنی شادی اٹلی میں کی تھی، بھارت میں اِس جوڑے کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

مزید : تفریح