وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آبادمیں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آبادمیں کمسن بچوں کی ...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اسلام آبادمیں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آبادمیں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی،کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔ کابینہ نے خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی جبکہ آزادکشمیرکے مالی سال2019-20کے پراپرٹی بجٹ ،پاکستا ن اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام اورخواتین پراپرٹی حقوق آرڈیننس 2019 کے نفاذ کی بھی منظوری دیدی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد