”میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ مصباح الحق کو۔۔۔” اقبال قاسم نے ایک مرتبہ پھر اپنا موقف دہرا دیا

”میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ مصباح الحق کو۔۔۔” اقبال قاسم نے ایک مرتبہ پھر ...
”میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ مصباح الحق کو۔۔۔” اقبال قاسم نے ایک مرتبہ پھر اپنا موقف دہرا دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا مصباح الحق کو تین عہدے دینا غلط ہے اور اب دیگر لوگ بھی یہی موقف اپنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اپنے ایک بیان میں اقبال قاسم نے کہا کہ مصباح کو صرف ہیڈ کوچ کا عہدہ رکھنا چاہیے، جس ٹیم کو دورے پر بھیجا گیا اسے دیکھتے ہوئے ایسے ہی نتائج سامنے آنے تھے،کپتان اظہر علی اعتماد پرپورا نہیں اترے اور پاکستان کرکٹ ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ باﺅلرز نے تو ناقص کارکردگی کی انتہا کردی، اتنے جونیئر پلیئرز کھلا کر آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کسی صورت ممکن نہیں تھی، تجربات پر تجربات کا نتیجہ سب کے سامنے ہے،یاسر شاہ کی بولنگ میں ورائٹی نظر نہیں آئی۔

مزید : کھیل