اسلام آبادہائیکورٹ، سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ، سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت ...
اسلام آبادہائیکورٹ، سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بینچ کل درخواست پرسماعت کرے گا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق کل درخواست پرسماعت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوںپر درخواست ضمانت اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،عدالت نے فریال تالپور کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست بھی کل سماعت کیلئے مقررکردی،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بینچ کل درخواست پرسماعت کرے گا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق کل درخواست پرسماعت کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد