”نوجوان فاسٹ باﺅلرز توقعات کے مطابق باؤلنگ نہیں کر سکے لیکن۔۔۔“ وقار یونس نے قوم سے مطالبہ کر دیا

”نوجوان فاسٹ باﺅلرز توقعات کے مطابق باؤلنگ نہیں کر سکے لیکن۔۔۔“ وقار یونس ...
”نوجوان فاسٹ باﺅلرز توقعات کے مطابق باؤلنگ نہیں کر سکے لیکن۔۔۔“ وقار یونس نے قوم سے مطالبہ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ایک یا دو ٹیسٹ میچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کر لینا درست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کئے گئے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز توقعات کے مطابق باؤلنگ نہیں کر سکے لیکن سب ٹین ایجرز ہیں اور آسٹریلین کنڈیشنز میں لائن و لینتھ اور کنٹرول برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک یا دو ٹیسٹ میچوں کی کارکردگی سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کر لینا چاہئے کہ فاسٹ باؤلرز میں صلاحیت نہیں ہے، ان کے پاس پیس کا ہتھیار ہے، ایکشن بھی اچھے ہیں اور آنے والے وقت میں یہی باؤلرز ملک کیلئے پرفارم کریں گے، بس انہیں کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو کھیلنے کا موقع ملا اور اب وہ بہتر باؤلنگ کررہے ہیں، دیگر نوجوان باؤلرز کو چھ ماہ سے ایک سال کا وقت دینا ہوگا، عمران خان سینئر بھی ٹیلنٹ کے باوجود بدقسمتی سے پرفارم نہیں کرسکے۔

مزید : کھیل