اسلام آبادہائیکورٹ،اکرم خان درانی کی نیب انکوائریز میں عبوری ضمانت 18 دسمبرتک منظور

اسلام آبادہائیکورٹ،اکرم خان درانی کی نیب انکوائریز میں عبوری ضمانت 18 ...
اسلام آبادہائیکورٹ،اکرم خان درانی کی نیب انکوائریز میں عبوری ضمانت 18 دسمبرتک منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب انکوائریزمیں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت18 دسمبرتک منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب انکوائریز میں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواستوںپر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت 18 دسمبر تک منظورکرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے 4 نیب انکوائریزمیں ضمانت منظورکی اوراکرم درانی کو 5،5 لاکھ کے 4 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد