چیف لیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ ، ن لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

چیف لیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ ، ن لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
چیف لیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ ، ن لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور پٹیشن بھی تیار کر لی گئی ہے جس سے متعلق رہبر کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ن لیگ کی قانونی ٹیم نے سردار ایاز صادق اور احسن اقبال کی مشاورت سے پٹیشن تیار کی ہے ۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو چیف لیکشن کمیشنر کیلئے تین نام بھجوائے تھے جن میں ناصر محمود کھوسہ ، جلیل عباس جیلانی اور اخلا ق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -