آدمی نے اپنی 2 بیویوں سمیت عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی

آدمی نے اپنی 2 بیویوں سمیت عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی
آدمی نے اپنی 2 بیویوں سمیت عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی

  



غازی آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں دوبچوں کو قتل کرنے کے بعدایک شخص نے اپنی دو بیگمات سمیت عمارت سے کود کر خودکشی کرلی ، چھلانگ لگانے سے ایک خاتون کی موت واقع نہیں ہوئی تاہم بتایاگیا ہے کہ اس کی حالت نازک ہے ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک شخص نے اپنے دو بچوں کو قتل کیا اور پھر عمارت کی آٹھویں منزل سے اپنی دوبیگمات سے کود گیا، یہ کہا جارہا ہے کہ اس شخص کے مالی حالات اچھے نہیں تھے ، یہ واقعہ اندراپرم کے پوش علاقے میں موجودکرشنا سفائیر اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔

ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے بتایاکہ تین افراد کے چھلانگ لگانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی تو ایک خاتون اور مرد کی لاشیں پڑی تھیں جبکہ ایک خاتون شدید زخمی تھیںجسے ہسپتال داخل کرادیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ بتائے گئے فلیٹ کو کھول کر دیکھاتو وہاں گیارہ سالہ لڑکی اور 13سالہ لڑکے کی لاشیں پڑی تھیں۔

تفتیش پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اس گھر میں آیا تھا اور اس نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ فلیٹ کی دیوار پر ایک سوئی سائیڈ نوٹ بھی ملا اور مزید تفتیش جاری ہے ، مرنیوالوں کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ۔

سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں اور پڑوسیوں نے پولیس کو بتایاکہ واقعے سے پہلے چلانے اور چیخنے کی آوازیں آرہی تھیں ، اسی وجہ سے کالونی کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی مطلع کردیاگیا کہ کچھ لوگ آٹھویں فلور کی بالکونی سے گرے ہیں، پولیس کو بتایاگیاکہ ان کے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور چلانے کی آوازیں بھی اکثر سنی جاتی تھیں۔

مزید : جرم و انصاف