آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شرمناک ریکارڈ بھی پاکستان کے نام ہو گیا، بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شرمناک ریکارڈ بھی پاکستان کے نام ہو ...
آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شرمناک ریکارڈ بھی پاکستان کے نام ہو گیا، بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کسی ایک ملک میں مسلسل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ ہارنے کا شرمناک ریکارڈ پاکستانی ٹیم کا داغ بن گیا ہے جس نے کینگروز کے دیس میں 14 مسلسل شکستوں کے بعد بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ناکامی کے ساتھ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی 1999ءسے تاحال شکستوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران میزبان ٹیم نے 4بار 0-3 سے کلین سوئپ بھی کیا اور اس مرتبہ دونوں میچز جیتے، پاکستان کو آسٹریلیا میں آخری فتح 24 سال قبل نصیب ہوئی تھی، اس سے قبل یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کی ٹیم کے پاس تھا جس نے اپنے ہی ملک میں مسلسل 13 ٹیسٹ میچوں میں شکست کھائی تھی۔
آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں فتح کا تناسب 70.27 ہے اور اس سے بہتر ریکارڈ صرف سری لنکا کیخلاف رہا، قومی ٹیم کو دوسری بار مسلسل چھٹے ٹیسٹ میں شکست ہوئی کیونکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف تینوں اور نیوزی لینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل -