فیس بک پر دوستی ختم کرنے پر آدمی نے اپنی ہی بہن کو قتل کردیا

فیس بک پر دوستی ختم کرنے پر آدمی نے اپنی ہی بہن کو قتل کردیا
فیس بک پر دوستی ختم کرنے پر آدمی نے اپنی ہی بہن کو قتل کردیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے فیس بک پر دوستی ختم کرنے پر اپنی ہی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات امریکی ریاست الاسکا میں ہوئی جہاں موسس کرووے نامی ملزم کو اس کی بہن امینڈا اوین نے فیس بک پر ’اَن فرینڈ‘ کر دیا جس پر وہ غصے میں آ گیا اور صبح 10بجے کے قریب اپنی بہن کو گولی مار دی۔

موسس کی دادی کا کہنا تھا کہ ”موسس بہت غصے میں گھر آیا اور امینڈا سے جھگڑا کرنے لگا کہ اس نے اسے فیس بک پر ’اَن فرینڈ‘ کیوں کیا ہے۔ جھگڑا جب کافی بڑھا چکا تو موسس نے جیب سے گلاک پسٹل نکالا اور امینڈا کے سر میں گولی مار دی۔“ پولیس کے مطابق 23سالہ امینڈا کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ چند ہفتے قبل ہی امینڈا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور موت کے وقت اس کا بیٹا اس کی گود میں تھا۔ملزم امینڈا کو گولی مار کر فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اسے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا۔

مزید : بین الاقوامی